Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 30 · Chapter 919

اذکار کا بیان

مغفرت اور برکت کی ایک جامع دعا کا بیان

1 hadith in this chapter

974

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #974

Zaeef

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ النَّسَائِيُّ ، بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلالِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ ضُرَيْبِ بْنِ نُقَيْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْتُ دُعَاءَكَ اللَّيْلَةَ، فَالَّذِي وَصَلَ إِلَيَّ مِنْكَ، مِنْهُ، أَنَّكَ تَقُولُ:"اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي، فَقَالَ: هَلْ تَرَاهُنَّ تَرَكْنَ شَيْئًا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، إِلا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے آپ کی دعا آج رات سنی ہے جو مجھے پہنچی ہے، وہ یہ ہے کہ آپ کہتے ہیں: «اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِيْ، وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ، وَبَارِكْ لِيْ فِيْمَا رَزَقْتَنِيْ» ”اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما اور میرے گھر میں وسعت فرما، اور جو تو نے مجھے رزق دیا ہے اس میں برکت فرما۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس میں کچھ باقی بچا؟“