Al-Muajam al-Saghir Tabarani #888
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرٍ الْعَطَّارُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:"مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ قَطُّ، وَلا ضَرَبَ بِيَدِهِ شَيْئًا قَطُّ إِلا أَنْ يُجَاهِدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَا نِيلَ مِنْهُ شَيْءٌ قَطُّ فَانْتَقَمَ مِنْ صَاحِبِهِ إِلا أَنْ تُنْتَهَكَ مَحَارِمُ اللَّهِ فَيَنْتَقِمُ لَهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، إِلا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ. تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ
اردو ترجمہ · Urdu
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں میں سے کبھی کسی عورت کو نہیں مارا، اور نہ کسی اور چیز کو اپنے ہاتھ سے مارا ہے مگر یہ کہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں، اور جو تکلیف بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی ساتھی سے پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کبھی انتقام نہیں لیا۔ مگر جب اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کی ہتک اور توہین ہوتی تو اللہ کے لیے اس کا انتقام لیتے تھے۔