Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 28 · Chapter 835

جہنم کا بیان

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی برکت کا بیان

1 hadith in this chapter

884

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #884

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ أَبِي عَامِرٍ السِّجِلِّينِيُّ ، بِقَرْيَةِ سِجِلِّينَ مِنْ كُورَةِ عَسْقَلانَ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ مَوْلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ لِحْيَتُهُ بَيْضَاءُ وَرَأْسُهُ أَسْوَدُ، فَقُلْتُ: يَا مَوْلايَ، مَا لِرَأْسِكَ لا يَبْيَضُّ؟، فَقَالَ: لا يَبْيَضُّ رَأْسِي أَبَدًا، وَذَلِكَ أَنْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ"مَضَى وَأَنَا غُلامٌ أَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ فَسَلَّمَ عَلَي الْغِلْمَانِ وَأَنَا فِيهِمْ، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ السَّلامَ مِنْ بَيْنِ الْغِلْمَانِ، فَدَعَانِي، فَقَالَ لِي: مَا اسْمُكَ؟، قُلْتُ: السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ابْنِ أُخْتِ النَّمِرِ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيَّ، وَقَالَ: بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ، فَلا يَبْيَضُّ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَبَدًا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ، إِلا عِكْرِمَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ النَّضْرُ، وَلا يُرْوَى عَنِ السَّائِبِ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سائب بن یزید رحمہ اللہ کے غلام عطا کہتے ہیں: میں نے سائب بن یزید کی داڑھی سفید دیکھی جب کہ ان کا سر سفید نہیں ہوا، تو میں نے انہیں کہا: اے میرے مولیٰ! کیا وجہ ہے کہ آپ کا سر سفید نہیں ہوا؟ انہوں نے کہا: کبھی بھی سفید نہیں ہو گا، اس لیے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گزرے اور میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو سلام کہا، تو بچوں میں سے میں نے سلام کا جواب دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”تیرا کیا نام ہے؟“ میں نے کہا: سائب بن یزید بن اخت النمر، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تجھ میں برکت کرے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی جگہ کبھی سفید نہیں ہوتی۔