Al-Muajam al-Saghir Tabarani #711
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَدُوعِيُّ، الْجَذُوعِيُّ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجُنْدِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا أَنَسُ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمْرِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ، وَإِذَا دَخَلْتَ بَيْتَكَ فَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ وَصَلِّ صَلاةَ الضُّحَى، فَإِنَّهَا صَلاةُ الأَوَّابِينَ، وَارْحَمِ الصَّغِيرَ وَوَقِّرِ الْكَبِيرَ تَكُنْ مِنْ رُفَقَائِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، إِلا عَلِيُّ بْنُ الْجُنْدِ، وَلا عَنْ عَلِيٍّ، إِلا مُسَدَّدٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی تو فرمایا: ”اے انس! وضو مکمّل کرو، تمہاری عمر بڑھ جائے گی۔ میری امّت سے جس کو بھی ملو اس کو سلام کہو تو تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں گی۔ اور جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہو۔ اور چاشت کی نماز پڑھو، یہ ”صلوٰۃ الأوابین“ ہے۔ چھوٹوں پر رحم کرو اور بڑے کی عزت کرو، تو تم قیامت کے روز میرے ساتھیوں میں سے ہوگے۔“