Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 23 · Chapter 628

ادب کا بیان

اللہ تعالیٰ کے انتہائی رحیم و شفیق ہونے کا بیان

1 hadith in this chapter

665

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #665

Sahih

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" قُدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْيٍ، فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنَ السَّبْيِ تَسْعَى إِذَا وَجَدَتْ صَبِيًّا فِي السَّبْيِ فَأَخَذَتْهُ، فَأَلْصَقَتْهُ بِبَطْنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَرَوْنَ هَذِهِ الْمَرْأَةَ طَارِحَةً وَلَدَهَا فِي النَّارِ؟، قُلْنَا: لا وَاللَّهِ، وَهِيَ تَقْدِرُ عَلَى أَنْ لا تَطْرَحَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ الْمَرْأَةِ بِوَلَدِهَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، إِلا أَبُو غَسَّانُ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَلا يُرْوَى عَنْ عُمَرَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی لائے گئے، قیدیوں میں ایک عورت دوڑ رہی تھی، جب بھی قیدیوں میں کوئی بچہ دیکھتی تو اس کو اُٹھا کر اپنے پیٹ سے لگا لیتی اور دودھ دینے لگتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، کیا یہ عورت اپنے بیٹے کو آگ میں پھینک سکتی ہے؟“ ہم نے کہا: اگر اس کے نہ پھینکنے پر طاقت رکھتی ہو تو نہیں پھینکے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل اپنے بندوں پر اس عورت کے اپنے بچے کے ساتھ رحم کرنے سے زیادہ رحیم ہے۔“