Al-Muajam al-Saghir Tabarani #638
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمِرْبَدِ، فَرَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُودُ نَاقَةً تَحْمِلُ دَقِيقًا وَسَمْنًا وَعَسَلا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"أَنِخْ، فَأَنَاخَ فَدَعَا بِبُرْمَةَ فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ وَالدَّقِيقِ، ثُمَّ أَمَرَ، فَأَوْقَدَ تَحْتَهَا حَتَّى نَضَجَ، ثُمَّ قَالَ: كُلُوا، فَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا شَيْءٌ يَدْعُوهُ أَهْلُ فَارِسٍ الْخَبِيصَ"، لا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ
اردو ترجمہ · Urdu
محمد بن حمزہ بن یوسف بن عبداﷲ بن سلام اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹوں کے باڑے کی طرف گئے تو دیکھا سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ایک اونٹنی کو کھینچے لا رہے ہیں جس پر گھی، شہد اور آٹا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ”اونٹنی کو بٹھاؤ۔“ انہوں نے اسے بٹھا دیا، پھر ایک ہنڈیا منگوائی اور اس میں ان تینوں چیزوں سے کچھ ڈالا، پھر حکم دیا تو اس کے نیچے آگ جلائی گئی، جب ہنڈیا پک گئی تو فرمایا: ”اسے کھاؤ“، اور خود بھی اس سے کھایا، پھر فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے جسے اہلِ فارس ”خبیص“ یعنی حلوا کہتے ہیں۔“