Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 1 · Chapter 19

ایمان کا بیان

ماں کے پیٹ میں تخلیق کے مراحل

1 hadith in this chapter

19

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #19

Sahih

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْمَنَاطِقِيُّ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ الْغُدَانِيُّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : حَدَّثَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ:" أَنَّ خَلْقَ أَحَدِكُمْ يُجْمَعُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً مثل ذَلِكَ، ثُمَّ يَكُونُ مُضْغَةً مثل ذَلِكَ، ثُمَّ يَأْتِي الْمَلَكُ فَيَكْتُبُ: شَقِيُّ أَوْ سَعِيدٌ، ذَكَرٌ أَوْ أُنْثَى"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، إِلا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا اور وہ بہت سچے تھے: ”تمہارى پیدائش ماں کے پیٹ میں چالیس دن اکٹھى کى جاتى ہے، پھر وہ ایک خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے، پھر اتنا عرصہ وہ گوشت کى بوٹى بنتا ہے، پھر فرشتہ آتا ہے تو یہ یہ لکھ دیتا ہے کہ یہ نیک بخت ہے یا بدبخت ہے اور مذکر ہے یا مؤنث ہے۔“