Muslim99Muslim99

Al-Muajam al-Saghir Tabarani · Book 1 · Chapter 16

ایمان کا بیان

بچے کی تخلیق کے مراحل کا بیان

1 hadith in this chapter

16

Al-Muajam al-Saghir Tabarani #16

Sahih

حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ الْمُؤَذِّنُ ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ النُّطْفَةَ إِذَا اسْتَقَرَّتْ فِي الرَّحِمِ تَكُونُ نُطْفَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، ثُمَّ تَكُونُ عَلَقَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، ثُمَّ تَكُونُ مُضْغَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، ثُمَّ تَكُونُ عِظَامًا أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، ثُمَّ يَكْسُو اللَّهُ الْعِظَامَ لَحْمًا، فَيَقُولُ الْمَلَكُ: أَيْ رَبِّ، ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَيْ رَبِّ، شَقِيُّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أَجَلُهُ وَرِزْقُهُ وَأَثَرُهُ؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ، إِلا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ أَبُو عُثْمَانَ بْنُ الْهَيْثَمِ، وَلا عَنْهُ إِلا أَبُو حُذَيْفَةَ. تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نطفہ پیٹ میں ٹھہر جائے تو چالیس دن نطفہ رہتا ہے، پھر چالیس دن علقہ (لوتھڑا) رہتا ہے، پھر چالیس دن مضغہ (گوشت کى بوٹى) رہتا ہے، پھر چالیس دن میں ہڈیاں بنتى ہیں، پھر اللہ تعالىٰ ان ہڈیوں پر گوشت پہناتا ہے۔ پھر فرشتہ کہتاہے: اے اللہ! یہ مذکر ہے یا مؤنث؟ تو اللہ تعالىٰ یہ فیصلہ فرماتا اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔ پھر کہتا ہے: اے میرے رب! یہ نیک بخت ہے یا بدبخت؟ تو اللہ تعالىٰ فیصلہ فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔ پھر کہتا ہے: اے رب! اس کى موت کا وقت، رزق اور عمر کیا ہے؟ تو اللہ تعالىٰ اس کا فیصلہ کرتے ہیں اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔“