Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 9 · Chapter 90

Being a master

بَابُ أَدَبِ الْخَادِمِ

خادم کو ادب سکھانا

2 hadiths in this chapter

170

Al-Adab Al-Mufrad #170

Hasan

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ قَالَ: أَرْسَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ غُلَامًا لَهُ بِذَهَبٍ أَوْ بِوَرِقٍ، فَصَرَفَهُ، فَأَنْظَرَ بِالصَّرْفِ، فَرَجَعَ إِلَيْهِ فَجَلَدَهُ جَلْدًا وَجِيعًا وَقَالَ: اذْهَبْ، فَخُذِ الَّذِي لِي، وَلَا تَصْرِفْهُ

اردو ترجمہ · Urdu

یزید بن عبداللہ بن قسیط سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا نے اپنے کسی غلام کو سونا یا چاندی دے کر بھیجا۔ اس نے بیع صرف کی تو اس میں ادھار کرلیا۔ جب واپس آیا تو ابن عمر رضی اللہ عنہا نے اس کی سخت پٹائی کی اور فرمایا:’’جاؤ، میری چیز واپس لے آؤ اور بیع صرف نہ کرو۔‘‘

171

Al-Adab Al-Mufrad #171

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي، فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِي صَوْتًا: ((اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ، لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَيْهِ)) ، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهُوَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ، فَقَالَ: ((أَمَا لَوْ لَمْ تَفْعَلْ لَمَسَّتْكَ النَّارُ)) أَوْ ((لَلَفَحَتْكَ النَّارُ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابو مسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے ایک غلام کو مار رہا تھا کہ اچانک اپنے پیچھے سے ایک آواز سنی:’’ابو مسعود جان لو کہ اللہ تجھ پر اس سے زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تم اس پر رکھتے ہو۔‘‘ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول! وہ اللہ کی رضا کے لیے آزاد ہے۔ آپ نے فرمایا:’’اگر تم ایسا نہ کرتے تو تجھے ضرور جہنم کی آگ چھوتی۔‘‘ یا فرمایا:’’آگ تجھے ضرور اپنی لپیٹ میں لے لیتی۔‘‘