Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 8 · Chapter 81

Children's death

بَابُ مَنْ مَاتَ لَهُ سَقْطٌ

اس عورت کا بیان جس کا ادھورا بچہ ضائع ہو جائے

4 hadiths in this chapter

152

Al-Adab Al-Mufrad #152

Zaeef

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ - وَكَانَ لَا يُولَدُ لَهُ - فَقَالَ: لِأَنْ يُولَدَ لِي فِي الْإِسْلَامِ وَلَدٌ سَقْطٌ فَأَحْتَسِبَهُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يكُونَ لِيَ الدُّنْيَا جَمِيعًا وَمَا فِيهَا " وَكَانَ ابْنُ الْحَنْظَلِيَّةِ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ.

اردو ترجمہ · Urdu

سہیل ابن الحنظلیہ سے مروی ہے، اور ان کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی، انہوں نے کہا:اگر زمانہ اسلام میں میرا ایک ادھورا بچہ بھی پیدا ہو جائے اور میں اللہ کے ہاں اس کے ثواب کا یقین و امید کرلوں تو یہ مجھے ساری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے زیادہ محبوب ہے۔

153

Al-Adab Al-Mufrad #153

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟)) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مِنَّا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((اعْلَمُوا أَنَّهُ لَيْسَ مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ، مَالُكَ مَا قَدَّمْتَ، وَمَالُ وَارِثِكَ مَا أَخَّرْتَ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہو؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا:اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر ایک کو اپنا مال وارث کے مال سے زیادہ عزیز ہے۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جان لو کہ تم میں سے کوئی ایک بھی نہیں جس کو اپنا مال وارث کے مال سے زیادہ محبوب ہو۔ تمہارا مال وہ ہے جو تم نے (اللہ کی راہ میں خرچ کرکے)آگے بھیج دیا اور وارث کا مال وہ ہے جو تم نے اس دنیا میں چھوڑ دیا۔‘‘

154

Al-Adab Al-Mufrad #154

Sahih

قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَا تَعُدُّونَ فِيكُمُ الرَّقُوبَ؟)) قَالُوا: الرَّقُوبُ الَّذِي لَا يُولَدُ لَهُ، قَالَ: ((لَا، وَلَكِنَّ الرَّقُوبَ الَّذِي لَمْ يُقَدِّمْ مِنْ وَلَدِهِ شَيْئًا))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم رقوب کسے کہتے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:جس کی اولاد نہ ہو وہ رقوب ہے۔ آپ نے فرمایا:’’حقیقتاً لا ولد وہ ہے جس نے کسی اولاد کو آگے نہ بھیجا ہو۔‘‘

155

Al-Adab Al-Mufrad #155

Sahih

قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَا تَعُدُّونَ فِيكُمُ الصُّرَعَةَ؟)) قَالُوا: هُوَ الَّذِي لَا تَصْرَعُهُ الرِّجَالُ، فَقَالَ: ((لَا، وَلَكِنَّ الصُّرَعَةَ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم پہلوان کسے کہتے ہو؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا:وہ جس کو کوئی دوسرا شخص پچھاڑ نہ سکے۔ آپ نے فرمایا:نہیں، حقیقی پہلوان وہ ہے جو غیظ و غصب کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔‘‘