Al-Adab Al-Mufrad #1290
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَجِدُ فِي أَنْفُسِنَا شَيْئًا مَا نُحِبُّ أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهِ وَإِنَّ لَنَا مَا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، قَالَ: ((أَوَ قَدْ وَجَدْتُمْ ذَلِكَ؟)) قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: ((ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ))
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا:اللہ کے رسول! ہم اپنے دل میں بسا اوقات ایسے وسوسے پاتے ہیں کہ ہم انہیں زبان پر لانا کسی صورت گوارہ نہیں کرتے خواہ ہمیں روئے زمین کی ساری دولت مل جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم نے ایسی بات کو دل میں پایا؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:جی ہاں! آپ نے فرمایا:’’یہ صریح اور خالص ایمان ہے۔‘‘