Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 54 · Chapter 613

Betting and similar pastimes

بَابُ الْغِنَاءِ

گانا بجانے کا بیان

3 hadiths in this chapter

1271

Al-Adab Al-Mufrad #1271

Sahih

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ﴾ [لقمان: 6] ، قَالَ: الْغِنَاءُ وَأَشْبَاهُهُ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے وہ اللہ عزوجل کے فرمان:﴿وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَهْوَ الْحَدِیثِ﴾ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:اس سے گانا بجانا اور اس جیسی چیزیں مراد ہیں۔

1272

Al-Adab Al-Mufrad #1272

Hasan

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا قِنَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّهْمِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَفْشُوا السَّلَامَ تَسْلَمُوا، وَالْأَشَرَةُ شَرٌّ)) قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: الْأَشَرَةُ: الْعَبَثُ

اردو ترجمہ · Urdu

براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سلام کو پھیلاؤ، سلامت رہو گے، بے فائدہ کھیل اور شیخی بگھارنا بری چیز ہے۔‘‘ ابو معاویہ کہتے ہیں:اشرۃ سے مراد بے فائدہ کھیل تماشا ہے۔

1273

Al-Adab Al-Mufrad #1273

Zaeef

حَدَّثَنَا عِصَامٌ قَالَ: حَدَّثَنَا حَرِيزٌ، عَنْ سَلْمَانَ الْأَلَهَانِيِّ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَكَانَ مَجْمَعًا مِنَ الْمُجَامِعِ، فَبَلَغَهُ أَنَّ أَقْوَامًا يَلْعَبُونَ بِالْكُوبَةِ، فَقَامَ غَضْبَانًا يَنْهَى عَنْهَا أَشَدَّ النَّهْيِ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا إِنَّ اللَّاعِبَ بِهَا لَيَأْكُلُ قَمْرَهَا كَآكِلِ لَحْمِ الْخِنْزِيرِ، وَمُتَوَضِّئٍ بِالدَّمِ يَعْنِي بِالْكُوبَةِ: النَّرْدَ

اردو ترجمہ · Urdu

فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کسی مجمعے میں تھے کہ انہیں یہ خبر پہنچی کہ کچھ لوگ کو ہ (طبلے یا شطرنج)سے کھیل رہے ہیں تو غضبناک ہوکر اٹھے اور بڑی سختی سے منع کیا، پھر فرمایا:خبردار! اس کے ساتھ کھیلنے والا تاکہ وہ اس کے جوئے سے کھائے، خنزیر کا گوشت کھانے والے اور اس کے خون سے وضو کرنے والے کی طرح ہے۔ کوبہ سے مراد شطرنج ہے۔