Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 48 · Chapter 561

Sitting and lying down

بَابُ التَّرَبُّعِ

چار زانوں بیٹھنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

1185

Al-Adab Al-Mufrad #1185

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ذَيَّالُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حَنْظَلَةَ، حَدَّثَنِي جَدِّي حَنْظَلَةُ بْنُ حِذْيَمٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُ جَالِسًا مُتَرَبِّعًا

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حنظلہ بن حذیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ آپ چار زانو بیٹھے ہوئے ہیں۔

1186

Al-Adab Al-Mufrad #1186

Zaeef

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو رُزَيْقٍ، أَنَّهُ رَأَى عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، جَالِسًا مُتَرَبِّعًا، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى

اردو ترجمہ · Urdu

ابو زریق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ کو چار زانو بیٹھے ہوئے اس طرح دیکھا کہ ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی، یعنی دائیں ٹانگ بائیں پر رکھی ہوئی تھی۔

1187

Al-Adab Al-Mufrad #1187

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَجْلِسُ هَكَذَا مُتَرَبِّعًا، وَيَضَعُ إِحْدَى قَدَمَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى

اردو ترجمہ · Urdu

عمران بن مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اس طرح چار زانو (چوکڑی مار کر)بیٹھے تھے کہ انہوں نے ایک قدم دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔