Al-Adab Al-Mufrad #1091
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ: ((مَنْ ذَا؟)) فَقُلْتُ: أَنَا، قَالَ: ((أَنَا، أَنَا؟)) ، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے باپ کے قرضے کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازے پر دستک دی تو آپ نے فرمایا:’’کون ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا:میں۔ آپ نے فرمایا:میں، میں۔‘‘ گویا کہ آپ نے یہ جواب ناپسند فرمایا۔