Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 42 · Chapter 459

Greetings

بَابُ مَنْ سَلَّمَ إِشَارَةً

اشارے سے سلام کرنا

3 hadiths in this chapter

1007

Al-Adab Al-Mufrad #1007

Zaeef

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَنَا هَيَّاجُ بْنُ بَسَّامٍ أَبُو قُرَّةَ الْخُرَاسَانِيُّ - رَأَيْتُهُ بِالْبَصْرَةِ - قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا يَمُرُّ عَلَيْنَا فَيُومِئُ بِيَدِهِ إِلَيْنَا فَيُسَلِّمُ، وَكَانَ بِهِ وَضَحٌ وَرَأَيْتُ الْحَسَنَ يَخْضُبُ بِالصُّفْرَةِ، وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ وَقَالَتْ أَسْمَاءُ: أَلْوَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ إِلَى النِّسَاءِ بِالسَّلَامِ

اردو ترجمہ · Urdu

ابو قرہ خراسانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ہمارے پاس سے گزرتے تو ہاتھ سے اشارہ فرماتے اور سلام کہتے۔ اور ان کے جسم پر سفید داغ تھے۔ اور میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ زرد خضاب لگاتے تھے اور ان پر سیاہ عمامہ تھا۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو سلام کرتے ہوئے ہاتھ کا اشارہ کیا۔

1008

Al-Adab Al-Mufrad #1008

Zaeef

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَمَعَ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَتَّى إِذَا نَزَلَا سَرِفًا مَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ بِالسَّلَامِ، فَرَدَّا عَلَيْهِ

اردو ترجمہ · Urdu

سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن عمرو اور قاسم بن محمد کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ان دونوں نے سرف مقام پر پڑاؤ ڈالا۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا تو ان دونوں نے انہیں جواب دیا۔

1009

Al-Adab Al-Mufrad #1009

Sahih

حَدَّثَنَا خَلَّادٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: كَانُوا يَكْرَهُونَ التَّسْلِيمَ بِالْيَدِ، أَوْ قَالَ: كَانَ يَكْرَهُ التَّسْلِيمَ بِالْيَدِ

اردو ترجمہ · Urdu

عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ وہ ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ناپسند کرتے تھے۔ یا فرمایا:ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ناپسند کیا جاتا تھا۔