Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 42 · Chapter 452

Greetings

بَابُ حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ

مسلمان کا مسلمان پر حق ہے کہ وہ اسے ملاقات کے وقت سلام کرے

1 hadith in this chapter

995

Al-Adab Al-Mufrad #995

Sahih

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ)) ، قِيلَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: ((إِذَا لَقِيتُهُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمِّتْهُ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ، وَإِذَا مَاتَ فَاصْحَبْهُ))

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں۔‘‘ عرض کیا گیا:وہ کون کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم اسے ملو تو سلام کہو اور جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرو، اور جب تم سے نصیحت طلب کرے تو اس کی خیر خواہی کرو، جب اسے چھینک آئے اور وہ الحمد للہ کہے تو اسے (یرحمک اللّٰه کے ساتھ)جواب دو۔ جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی تیمار داری کرو اور جب وہ فوت ہو جائے تو (قبرستان تک)اس کے ساتھ جاؤ، یعنی جنازہ پڑھو۔‘‘