Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 40 · Chapter 420

Sneezing and yawning

بَابُ كَيْفَ يَبْدَأُ الْعَاطِسُ

چھینکنے والا شروع میں کیا کہے؟

3 hadiths in this chapter

937

Al-Adab Al-Mufrad #937

Sahih

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا عَطَسَ فَقِيلَ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَقَالَ: ((يَرْحَمُنَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ، وَيَغْفِرُ لَنَا وَلَكُمْ))

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں جب چھینک آتی اور ان سے یرحمک اللّٰہ کہا جاتا تو وہ فرماتے:اللہ ہم پر اور تم بھی رحم فرمائے اور ہمیں اور آپ کو بھی معاف فرما دے۔

938

Al-Adab Al-Mufrad #938

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلْيَقُلْ مَنْ يَرُدُّ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، وَلْيَقُلْ هُوَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِي وَلَكُمْ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد لله رب العالمین کہے اور جو جواب دے وہ یرحمك اللّٰہ کہے، پھر جسے چھینک آئی وہ کہے:یغفر اللّٰه لی ولکم اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو بھی معاف کر دے۔

939

Al-Adab Al-Mufrad #939

Sahih

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((يَرْحَمُكَ اللَّهُ)) ، ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((هَذَا مَزْكُومٌ))

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ نے فرمایا:یَرْحَمک اللّٰہ اسے دوبارہ چھینک آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اسے زکام ہے۔‘‘