Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 35 · Chapter 362

Kunyas

بَابُ الصَّرْمِ

صرم نام رکھنے کی ممانعت

2 hadiths in this chapter

826

Al-Adab Al-Mufrad #826

Zaeef

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنِي جَدِّي، عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ اسْمُهُ الصَّرْمَ، فَسَمَّاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعِيدًا - قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مُتَّكِئًا فِي الْمَسْجِدِ

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن یربوع مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اس کا نام صرم تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام سعید رکھا۔ عمر بن عثمان نے کہا:میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسجد میں ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔

827

Al-Adab Al-Mufrad #827

Zaeef

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمَّيْتُهُ: حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟)) قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: ((بَلْ هُوَ حَسَنٌ)) . فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟)) قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: ((بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ)) . فَلَمَّا وُلِدَ الثَّالِثُ سَمَّيْتُهُ: حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟)) قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: ((بَلْ هُوَ مُحْسِنٌ)) ، ثُمَّ قَالَ: " إِنِّي سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ: شِبْرٌ، وَشَبِيرٌ، وَمُشَبِّرٌ "

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حسن رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام حرب رکھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے فرمایا:’’مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا نام کیا رکھا ہے؟‘‘ ہم نے کہا:حرب۔ آپ نے فرمایا:’’بلکہ وہ تو حسن ہے۔‘‘ پھر جب حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو میں نے ان کا نام حرب رکھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے فرمایا:’’مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا نام کیا رکھا ہے؟‘‘ ہم نے کہا:حرب نام رکھا ہے۔ آپ نے فرمایا:’’بلکہ اس کا نام حسین ہے۔‘‘ جب تیسرا بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام میں نے حرب رکھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا:مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، اس کا نام تم نے کیا رکھا ہے؟‘‘ ہم نے کہا:حرب۔ آپ نے فرمایا:’’نہیں، اس کا نام محسن ہے۔‘‘ پھر فرمایا:میں نے ان کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے نام پر رکھے ہیں۔ ان کے نام شبر، شبیر اور مشبر تھے۔‘‘