Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 35 · Chapter 357

Kunyas

بَابُ تَحْوِيلِ الِاسْمِ إِلَى الِاسْمِ

نام بدلنے کا بیان

1 hadith in this chapter

820

Al-Adab Al-Mufrad #820

Sahih

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ قَالَ: أُتِيَ بِالْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وُلِدَ، فَوَضَعَهُ عَلَى فَخِذِهِ - وَأَبُو أُسَيْدٍ جَالِسٌ - فَلَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَأَمَرَ أَبُو أُسَيْدٍ بِابْنِهِ فَاحْتُمِلَ مِنْ فَخِذِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَفَاقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((أَيْنَ الصَّبِيُّ؟)) فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ: قَلَبْنَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: ((مَا اسْمُهُ؟)) قَالَ: فُلَانٌ، قَالَ: ((لَا، لَكِنِ اسْمُهُ الْمُنْذِرُ)) ، فَسَمَّاهُ يَوْمَئِذٍ الْمُنْذِرَ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ منذر بن ابی سید پیدا ہوئے تو انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ آپ نے اسے اپنی ران پر بٹھا لیا۔ ابو اسید بھی وہیں بیٹھے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام میں مشغول ہوگئے ابو اسید رضی اللہ عنہ کے کہنے پر بچے کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے اٹھا لیا گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فارغ ہوکر توجہ فرمائی تو پوچھا:’’بچہ کہاں ہے۔‘‘ ابو اسید رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ کے رسول! ہم نے اسے گھر بھیج دیا ہے۔ آپ نے فرمایا:’’اس کا نام کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا:فلاں! آپ نے فرمایا:’’نہیں، بلکہ اس کا نام منذر ہے۔‘‘ چنانچہ آپ نے اس دن اس کا نام منذر رکھا۔