Al-Adab Al-Mufrad #786
حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: سَمِعْتُ مُغِيثًا يَزْعُمُ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سَأَلَهُ: مَنْ مَوْلَاهُ؟ فَقَالَ: اللَّهُ وَفُلَانٌ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَا تَقُلْ كَذَلِكَ، لَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ أَحَدًا، وَلَكِنْ قُلْ: فُلَانٌ بَعْدَ اللَّهِ
اردو ترجمہ · Urdu
مغیث رحمہ اللہ سے روایت ہے، ان کا خیال ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے ان کے آقا کے بارے میں پوچھا:انہوں نے کہا:اللہ ہے اور فلاں ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:ایسے مت کہو، اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ بناؤ بلکہ اس طرح کہو:اللہ تعالیٰ کے بعد فلان آقا ہے۔