Al-Adab Al-Mufrad #776
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، فَقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، قَالَ: فَإِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ((ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ))
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کے اونٹ کو ہانک کر لے جا رہا ہے تو آپ نے فرمایا:’’اس پر سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے کہا:یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا:’’سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے کہا:یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے کہا:یہ قربانی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مریں، اس پر سوار ہو جا۔‘‘