Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 34 · Chapter 326

Names

بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا زُكِّيَ

جب کسی کی پارسائی بیان کی جائے تو وہ کیا کہے

3 hadiths in this chapter

765

Al-Adab Al-Mufrad #765

Sahih

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ أَرْطَأَةَ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زُكِّيَ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا يَقُولُونَ، وَاغْفِرْ لِي مَا لَا يَعْلَمُونَ

اردو ترجمہ · Urdu

عدی بن ارطاۃ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں ایک شخص ایسے تھے کہ جب ان کے سامنے ان کی پارسائی بیان کی جاتی تو وہ کہتے:اے اللہ جو یہ لوگ کہہ رہے اس کا مجھ سے مؤاخذہ نہ کرنا اور میرے بارے میں جو یہ لوگ نہیں جانتے ان (گناہوں)کی مغفرت فرما۔

766

Al-Adab Al-Mufrad #766

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لِأَبِي مَسْعُودٍ - أَوْ أَبُو مَسْعُودٍ قَالَ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ: مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي (زَعَمَ) ؟ قَالَ: ((بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ))

اردو ترجمہ · Urdu

ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو عبداللہ نے ابو مسعود سے کہا یا ابو مسعود نے ابو عبداللہ سے پوچھا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زعم (اس کا گمان ہے)کے بارے کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا:آپ نے فرمایا:یہ آدمی کی بری سواری ہے۔

767

Al-Adab Al-Mufrad #767

Sahih

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ قَالَ: يَا أَبَا مَسْعُودٍ، مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي ((زَعَمُوا)) ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ((بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ)) وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ((لَعْنُ الْمُؤْمِنِ كَقَتْلِهِ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا:اے ابو مسعود! آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کلمہ ’’زعموا‘‘ (ان کا خیال ہے)کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:’’یہ کلمہ آدمی کی بدترین سواری ہے۔‘‘ اور میں نے آپ سے سنا:’’مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔‘‘