Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 32 · Chapter 318

Guests and spending

بَابُ نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى أَهْلِهِ

اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

752

Al-Adab Al-Mufrad #752

Sahih

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ دِينَارٍ أَنْفَقَهُ الرَّجُلُ عَلَى عِيَالِهِ، وَدِينَارٌ أَنْفَقَهُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٌ أَنْفَقَهُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ)) قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: وَبَدَأَ بِالْعِيَالِ، وَأَيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ صِغَارٍ حَتَّى يُغْنِيَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ؟

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’یقیناً سب سے افضل دینار وہ ہے جو آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے اور وہ دینار جو اللہ کے راستے میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرے اور وہ دینار جو اپنی سواری پر اللہ کی راہ میں خرچ کرے.‘‘ ابو قلابہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عیال سے ابتدا کی.’’اور اس شخص سے بڑے اجر والا کون ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے حتی کہ اللہ تعالیٰ انہیں بے نیاز کر دے۔‘‘

753

Al-Adab Al-Mufrad #753

Sahih

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ، وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا، كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا جبکہ وہ نیکی اور ثواب کی امید رکھتا ہو تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوگا۔‘‘

754

Al-Adab Al-Mufrad #754

Sahih

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي دِينَارٌ؟ قَالَ: ((أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ)) ، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، فَقَالَ: " أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ - أَوْ قَالَ: عَلَى وَلَدِكَ "، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: ((ضَعْهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ أَخَسُّهَا))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا:اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار ہو تو کہاں خرچ کروں؟ آپ نے فرمایا:’’اپنی ذات پر خرچ کرو۔‘‘ اس نے کہا:اگر میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ نے فرمایا:’’اپنے خادم پر خرچ کرو یا فرمایا:اپنی اولاد پر خرچ کرو۔‘‘ اس نے کہا:میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ نے فرمایا:’’اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اس میں پہلی دو باتوں کی نسبت ثواب کم ہے۔‘‘

755

Al-Adab Al-Mufrad #755

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرْبَعَةُ دَنَانِيرَ: دِينَارًا أَعْطَيْتَهُ مِسْكِينًا، وَدِينَارًا أَعْطَيْتَهُ فِي رَقَبَةٍ، وَدِينَارًا أَنْفَقْتَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارًا أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ، أَفْضَلُهَا الَّذِي أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ "

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’چار دینار ہیں، ایک دینار وہ ہے جو تم کسی مسکین کو دو، دوسرا وہ جو تم غلام آزاد کرانے میں خرچ کرو، تیسرا وہ دینار جو تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو اور چوتھا وہ جو تم اپنے اہل و عیال پر خرچ کرو ان میں سے افضل وہ ہے جو تم اپنے اہل و عیال پر خرچ کرو۔‘‘