Al-Adab Al-Mufrad #660
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ))
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا حضرت عبداللہ بن عمرو سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اے اللہ میں تجھ سے کاہلی اور تاوان سے پناہ مانگتا ہوں اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘