Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 30 · Chapter 248

General behavior

بَابُ إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ

جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی سے محبت کرے تو اسے بتا دے

3 hadiths in this chapter

546

Al-Adab Al-Mufrad #546

Sahih

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ ثَوْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ أَنَّهُ أَحَبَّهُ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے آگاہ کر دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔‘‘

547

Al-Adab Al-Mufrad #547

Hasan

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: لَقِيَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِمَنْكِبِي مِنْ وَرَائِي، قَالَ: أَمَا إِنِّي أُحِبُّكَ، قَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فَلْيُخْبِرْهُ أَنَّهُ أَحَبَّهُ)) مَا أَخْبَرْتُكَ، قَالَ: ثُمَّ أَخَذَ يَعْرِضُ عَلَيَّ الْخِطْبَةَ قَالَ: أَمَا إِنَّ عِنْدَنَا جَارِيَةً، أَمَا إِنَّهَا عَوْرَاءُ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب مجھے ملے تو انہوں نے پیچھے سے میرے کندھے کو پکڑا اور کہا:میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے کہا:وہ ذات باری تجھ سے محبت کرے جس کی رضا کے لیے آپ نے مجھ سے محبت کی ہے۔ انہوں نے کہا:اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہ فرمایا ہوتا:’’جب کوئی آدمی کسی سے محبت کرے تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔‘‘ تو میں تمہیں ہرگز نہ بتاتا۔ مجاہد نے بتایا کہ پھر انہوں نے مجھے نکاح کی پیش کش کی اور کہا کہ ہمارے پاس ایک باندی ہے تم اس سے نکاح کرلو اس کا کوئی بھائی بہن نہیں ہے۔

548

Al-Adab Al-Mufrad #548

Sahih

حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَا تَحَابَّا الرَّجُلَانِ إِلَّا كَانَ أَفْضَلُهُمَا أَشَدَّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب دو آدمی آپس میں اللہ کی رضا کے لیے محبت کرتے ہیں تو ان میں سے افضل وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرنے والا ہو۔‘‘