Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 29 · Chapter 232

Visiting the sick

بَابٌ

باب

1 hadith in this chapter

517

Al-Adab Al-Mufrad #517

Sahih

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ وَاقِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ: مَرِضَتِ امْرَأَتِي، فَكُنْتُ أَجِيءُ إِلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ فَتَقُولُ لِي: كَيْفَ أَهْلُكَ؟ فَأَقُولُ لَهَا: مَرْضَى، فَتَدْعُو لِي بِطَعَامٍ، فَآكُلُ، ثُمَّ عُدْتُ فَفَعَلَتْ ذَلِكَ، فَجِئْتُهَا مَرَّةً فَقَالَتْ: كَيْفَ؟ قُلْتُ: قَدْ تَمَاثَلُوا، فَقَالَتْ: إِنَّمَا كُنْتُ أَدْعُو لَكَ بِطَعَامٍ أَنْ كُنْتَ تُخْبِرُنَا عَنْ أَهْلِكَ أَنَّهُمْ مَرْضَى، فَأَمَّا أَنْ تَمَاثَلُوا فَلَا نَدْعُو لَكَ بِشَيْءٍ

اردو ترجمہ · Urdu

ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میری بیوی بیمار ہوگئی۔ تو میں ام درداء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوتا تو وہ مجھ سے پوچھتیں:تیری بیوی کا کیا حال ہے؟ میں ان سے کہتا:بیمار ہی ہے تو وہ میرے لیے کھانا منگواتیں اور میں کھا لیتا۔ پھر آتا تو اسی طرح کرتا۔ ایک دفعہ میں ان کے پاس آیا تو انہوں نے حسب سابق پوچھا:تیری بیوی کا کیا حال ہے؟ میں کہا:اس کی طبیعت کافي بہتر ہے۔ انہوں نے فرمایا:جب تم مجھے بتاتے تھے کہ میری بیوی بیمار ہے تو میں تیرے لیے کھانا منگواتی تھی اب چونکہ اس کی طبیعت بہتر ہے (وہ کھانا بناسکتی ہے)اس لیے ہم تیرے لیے کوئی چیز نہیں منگوائیں گے۔