Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 20 · Chapter 174

Mercy

بَابُ ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ

اہل زمین پر رحم کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

375

Al-Adab Al-Mufrad #375

Hasan

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: لَا يُرْحَمُ مَنْ لَا يَرْحَمُ، وَلَا يُغْفَرُ لِمَنْ لَا يَغْفِرُ، وَلَا يُتَابُ عَلَى مَنْ لَا يَتُوبُ، وَلَا يُوقَّ مَنْ لَا يُتَوَقَّ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا:جو رحم نہیں کرتا وہ خود بھی قابل رحم نہیں ہوتا اور جو معاف نہیں کرتا، اسے معاف نہیں کیا جاتا اور اس کو درخور اعتناء نہیں سمجھا جاتا جو توبہ نہیں کرتا اور اس کو گناہ سے نہیں بچایا جاتا جو خود بچنے کی کوشش نہ کرے۔‘‘

376

Al-Adab Al-Mufrad #376

Sahih

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ مِخْرَاقٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا، أَوْ قَالَ: إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا، قَالَ: ((وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا، رَحِمَكَ اللَّهُ)) مَرَّتَيْنِ

اردو ترجمہ · Urdu

قرۃ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول! بلاشبہ میں بکری ذبح کرتا ہوں تو اس پر رحم کرتا ہوں۔ یا کہا کہ مجھے بکری ذبح کرتے ہوئے ترس آتا ہے۔ آپ نے فرمایا:’’اور بکری پر بھی اگر تو رحم کرے گا تو اللہ تجھ پر رحم کرے گا۔‘‘ آپ نے دو مرتبہ ایسے فرمایا۔

377

Al-Adab Al-Mufrad #377

Hasan

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے صادق و مصدوق نبی ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ فرماتے تھے:’’رحمت صرف بدبخت ہی کے دل سے نکالی جاتی ہے۔‘‘

378

Al-Adab Al-Mufrad #378

Sahih

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: أَخْبَرَنِي قَيْسٌ قَالَ: أَخْبَرَنِي جَرِيرٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَ لَا يَرْحَمُهُ اللَّهُ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔‘‘