Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 17 · Chapter 162

Visitation

بَابُ الرَّجُلِ يُحِبُّ قَوْمًا وَلَمَّا يَلْحَقْ بِهِمْ

اگر آدمی کسی سے محبت کرے لیکن (عملاً)اس جیسا نہ بن سکے تو؟

2 hadiths in this chapter

354

Al-Adab Al-Mufrad #354

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَلْحَقَ بِعَمَلِهِمْ؟ قَالَ: ((أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ)) ، قُلْتُ: إِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: ((أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ))

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول! اگر کوئی شخص کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان جیسے اعمال کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو؟ آپ نے فرمایا:’’اے ابوذر! تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کرتے ہو۔‘‘ میں نے عرض کیا:میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا:اے ابوذر! تم جس سے محبت کرتے ہو (روز قیامت)اسی کے ساتھ ہوگے۔‘‘

355

Al-Adab Al-Mufrad #355

Sahih

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ فَقَالَ: ((وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟)) قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ مِنْ كَبِيرٍ، إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَقَالَ: ((الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ)) قَالَ أَنَسٌ: فَمَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بَعْدَ الْإِسْلَامِ أَشَدَّ مِمَّا فَرِحُوا يَوْمَئِذٍ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے نبی! قیامت کب آئے گی؟ آپ نے فرمایا:’’تونے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا:میں نے اس کے لیے کوئی بڑی تیاری نہیں کی، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا:’’آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:اسلام کے بعد میں نے مسلمانوں کو اس دن سے زیادہ خوش نہیں دیکھا۔