Al-Adab Al-Mufrad #306
حَدَّثَنَا الْأُوَيْسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ خَيْرٌ؟ قَالَ: ((إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ)) ، قَالَ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا)) ، قَالَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ بَعْضَ الْعَمَلِ؟ قَالَ: ((تُعِينُ ضَائِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ)) ، قَالَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ ضَعُفْتُ؟ قَالَ: ((تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقَهَا عَلَى نَفْسِكَ))
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا:کون سے اعمال سب سے بہتر ہیں؟ آپ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ سائل نے کہا:کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟ آپ نے فرمایا:’’جو زیادہ قیمتی ہو اور مالکوں کی نظر میں سب سے اچھا ہو۔‘‘ سائل نے کہا:اگر میں بعض اعمال نہ کرسکوں تو آپ کے خیال میں کیا کرنا چاہیے؟ آپ نے فرمایا:’’تم کسی ایسے شخص کی معاونت کرو جو ضائع ہو رہا ہو یا تو کسی بے وقوف کا کام کر دے۔‘‘ سائل نے کہا:اگر میں یہ کام کرنے سے بھی عاجز ہوں تو؟ آپ نے فرمایا:’’لوگوں کو تکلیف دینے سے باز رہو تو یہ بھی صدقہ ہے جو تو اپنی جان پر صدقہ کرے گا۔‘‘