Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 14 · Chapter 133

Excellence in character

بَابُ الْمِزَاحِ

مذاق کرنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

264

Al-Adab Al-Mufrad #264

Sahih

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ - وَمَعَهُنَّ أُمُّ سُلَيْمٍ - فَقَالَ: ((يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ)) قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: فَتَكَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَلِمَةٍ لَوْ تَكَلَّمَ بِهَا بَعْضُكُمْ لَعُبْتُمُوهَا عَلَيْهِ، قَوْلُهُ: ((سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کچھ بیویوں کے پاس تشریف لائے اور ان (بیویوں)کے ساتھ ام سلیم رضی اللہ عنہا بھی تھیں، آپ نے فرمایا:’’اے انجشہ! شیشوں کو آہستہ لے کر چلو۔‘‘ راوی حدیث ابو قلابہ نے کہا:نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا حکم ارشاد فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی کہتا تو تم اسے اچھا نہ سمجھتے۔ میری مراد آپ کا یہ کہنا:’’آبگینوں کو احتیاط سے لے کر چلو۔‘‘

265

Al-Adab Al-Mufrad #265

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ أَوْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا؟ قَالَ: ((إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا:اللہ کے رسول! آپ ہمارے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں! آپ نے فرمایا:’’میں (مذاق میں بھی)جو بات کرتا ہوں وہ حق ہوتی ہے۔‘‘

266

Al-Adab Al-Mufrad #266

Sahih

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ قَالَ: أَخْبَرَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ حَبِيبٍ أَبِي مُحَمَّدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَادَحُونَ بِالْبِطِّيخِ، فَإِذَا كَانَتِ الْحَقَائِقُ كَانُوا هُمُ الرِّجَالَ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت بکر بن عبداللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام بطور مزاح ایک دوسرے کی طرف خربوزے پھینکتے تھے لیکن جب حقائق (مثلاً غیرت و دفاع)کا معاملہ ہوتا تو وہ مردکار ہوتے۔

267

Al-Adab Al-Mufrad #267

Zaeef

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: مَزَحَتْ عَائِشَةُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ أُمُّهَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَعْضُ دُعَابَاتِ هَذَا الْحَيِّ مِنْ كِنَانَةَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((بَلْ بَعْضُ مَزْحِنَا هَذَا الْحَيُّ))

اردو ترجمہ · Urdu

ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مذاق کی کوئی بات کہی تو ان کی والدہ نے عرض کیا:اللہ کے رسول! (آپ محسوس نہ فرمائیے گا)اس قبیلے میں مذاق کی کئی باتیں بنو کنانہ سے آگئی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بلکہ ہمارے بعض مذاق بھی اسی قبیلے کے ہیں۔‘‘

268

Al-Adab Al-Mufrad #268

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحْمِلُهُ، فَقَالَ: ((أَنَا حَامِلُكَ عَلَى وَلَدِ نَاقَةٍ)) ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ نَاقَةٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((وَهَلْ تَلِدُ الْإِبِلَ إِلَّا النُّوقُ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری طلب کی تو آپ نے فرمایا:’’میں تجھے اونٹنی کے بچے پر سوار کرا دیتا ہوں۔‘‘ اس نے کہا:اللہ کے رسول! میں اونٹنی کے بچے کو کیا کروں گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اونٹوں کو اونٹنیاں ہی جنتی ہیں؟‘‘