Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 12 · Chapter 122

Cheerfulness towards people

بَابُ الدَّالِّ عَلَى الْخَيْرِ

خیر کے کام کی راہنمائی کرنے والے کی فضیلت

1 hadith in this chapter

242

Al-Adab Al-Mufrad #242

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي، قَالَ: ((لَا أَجِدُ، وَلَكِنِ ائْتِ فُلَانًا، فَلَعَلَّهُ أَنْ يَحْمِلَكَ)) ، فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: ((مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ خلاف عادت میری سواری چلنے سے عاجز آگئی ہے، لہٰذا آپ مجھے کوئی سواری دے دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میرے پاس سواری نہیں ہے لیکن تم فلاں آدمی کے پاس جاؤ شاید وہ تمہیں سواری دے دے۔‘‘ چنانچہ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی۔ اس نے آکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی تو آپ نے فرمایا:’’جس نے کسی خیر کے کام پر راہنمائی کی اس کے لیے بھی عمل کرنے والے کے برابر اجر ہے۔‘‘