Al-Adab Al-Mufrad #15
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟)) ثَلَاثًا، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: ((الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ - وَجَلَسَ وَكَانَ مُتَّكِئًا - أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ)) ، مَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتَّى قُلْتُ: لَيْتَهُ سَكَتَ
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں تمہیں بہت بڑے گناہوں کے متعلق نہ بتاؤں؟‘‘ تین بار آپ نے فرمایا: انہوں نے کہا: اللہ کے رسول ضرور بتلائیے، آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔‘‘ آپ ٹیک لگائے ہوئے تھے اور سیدھے ہوکر بیٹھ گئے اور (فرمایا:)’’خبردار! جھوٹ بولنا!‘‘ آپ اس کو بار بار فرماتے رہے یہاں تک کہ میں نے (دل میں)کہا: کاش کہ آپ خاموش ہو جاتے۔