Al-Adab Al-Mufrad #27
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ قَالَ: حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مِنَ الْكَبَائِرِ أَنْ يَشْتِمَ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ)) ، فَقَالُوا: كَيْفَ يَشْتِمُ؟ قَالَ: ((يَشْتِمُ الرَّجُلَ، فَيَشْتُمُ أَبَاهُ وَأُمَّهُ))
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کبیرہ گناہوں میں سے یہ بھی ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین کو گالی دے۔‘‘ حاضرین نے عرض کیا: کوئی (اپنے ماں باپ کو)کس طرح گالی دے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(اس کی صورت یہ ہے کہ)وہ کسی آدمی کو گالی دیتا ہے اور وہ (جواباً)اس کے باپ اور ماں کو گالی دیتا ہے۔‘‘